وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کا بلوچستان میں اپنی جان داؤپر لگا کر لاتعداد زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل کو ٹیلی فون کر کے وزیرِ اعظم کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا فیصل کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں،آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو اسلام آباد مدعو کرکے انعام سے نوازا جائے،اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہزاروں جانوں کو بچانے کے اس عمل کی جتنی پذیرائے کی جائے کم ہے۔