یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اسٹریٹیجک اعتبار سے اہم شہر سیویرودونیٹسک میں یوکرین کے فوجی روسی فوجیوں کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے مشکل ترین لڑائی لڑ رہے ہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈونباس خطے کی قسمت کا انحصار اس مشرقی شہر پر ہی ہے۔ اس دوران لوہانسک کے گورنر نے بتایا ہے کہ روسی فوج اب سیویروڈونیٹسک شہر کے بڑے حصے پر کنٹرول کر چکی ہے اور انہیں مسلسل گولہ باری کی وجہ سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ یہ صنعتی علاقہ اب بھی یوکرینی فورسز کے قبضے میں ہے۔