ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں چھاپے فلور ملز کی ہڑتال، قیمت بڑھ گئی

پنجاب میں فلور ملز مالکان نے فلورکی فراہمی بند ہو گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں آٹا سپلائی بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

فلور ملز مالکان نے راولپنڈی کے 100سیل پوائنٹ پر سستے آٹے کی فراہمی بند کردی ہے، جس کے بعد اب عوام کو 10کلو آٹا 490روپے کلو اور 20کلو آٹے کا تھیلا 980روپے میں دستیاب نہیں ہو رہا۔

بحران کی وجہ سے مارکیٹ میں 15کلو کا آٹے کا تھیلا 1200روپے جبکہ 20کلو کا تھیلا 1550روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کے صدر رضا احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فلور ملز میں چھاپے اور ہونے والی گرفتاریاں و مقدمات کا سلسلہ بند کرے۔

دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فلور مل کو چور کہنا اور سمجھنا بیورو کریسی اور حکومت کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی فلور ملز کا اجلاس آج (جمعرات کو) لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں بڑے فیصلے کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں