امریکہ نے کہا ہے کہ ہمارا نہیں خیال کہ ترکی شام آپریشن کے معاملے میں پیچھے ہٹے گا۔
امریکہ وزارت خارجہ کی نائب مشیر باربرا لیف نے، امریکہ وزارت دفاع کی نائب مشیر برائے مشرق وسطیٰ پالیسی ڈینا سٹرول کے ہمراہ سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں شرکت کی اور امریکہ کی شام پالیسی کے موضوع پر منعقدہ نشست سے خطاب کیا۔
سکیورٹی زون کی تشکیل کے لئے شام کے شمال میں ترکی کے ممکنہ آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیف نے کہا ہے کہ ہم اس آپریشن پر اندیشے محسوس کر رہے ہیں۔ ہم نے اس آپریشن کے سدّباب کے لئے ترکی کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کو شام میں آپریشن سے باز رکھنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی ہے لیکن ہمارا نہیں خیال کہ انقرہ محض امریکہ کی خواہش پر اس آپریشن سے پیچھے ہٹے گا۔