ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں مزید 2ریکارڈز اپنے نام کرلئے

 ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے نامور بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 17 سنچریاں بنانے والے  بیٹر اور تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کپتان بھی بن گئے۔بابر اعظم نے یہ اعزاز ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے نام کیا، انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری بنائی۔

بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگ کھیلی، اس دوران انہوں نے کپتان کی حیثیت سے اپنے کیریئر کے 1000 رنز بھی مکمل کرلیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں