ترکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایفیس۔2022 مشقیں طے شدہ پروگرام کے مطابق کامیابی سے مکمل ہو گئی ہیں۔
وزارت دفاع نے سوشل میڈیا صفحات سے مشقوں کے ویڈیو مناظر شئیر کئے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دوست اور اتحادی 37 ممالک کی شرکت سے 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کے ساتھ ایفیس۔ 2022 مشقیں طے شدہ پروگرام کے مطابق مکمل ہو گئی ہیں۔ ہم مشقوں میں شامل سب اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں”۔
واضح رہے کہ ضلع ازمیر کی تحصیل سفر حصار میں منعقدہ ایفیس۔2022 مشقیں 2 دن تک جاری رہیں۔