ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان ایک ارب ڈالر قرض کے معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور کوریا کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فریم ورک ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جمہوریہ کوریا انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صحت، مواصلات، زراعت اور توانائی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر تک کی طویل مدتی انتہائی رعایتی فنانسنگ فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور میاں اسد حیاء الدین نے جبکہ جنوبی کوریا کی طرف سے کوریا کے سفیر سانگ پائیوسوء (Suh SangPyo ) نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے جنوبی کوریا کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تکنیکی اور اقتصادی تعاون کی اہمیت کا مزید اعادہ کیا۔

جنوبی کوریا کے سفیر نے امید ظاہر کی کہ یہ فریم ورک ارینجمنٹ پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی پالیسیوں اور اقدامات کی پشت پناہی میں معاون ثابت ہوگا، جنوبی کوریا پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا جو کہ آنے والے سالوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انتہائی سازگار ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں