ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، چرچ پر حملے میں اموات کی تعداد 40 ہو گئی

نائجیریا کے صوبے اوندو سے منسلک  اوو علاقے میں واقع ایک کیتھولک چرچ پر حملے میں  ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے۔

اوند صوبے کے گورنر  روتیمی  اکیرے دولو     نے بتایا ہے کہ اس حملے میں  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 22 سے 40 ہو گئی ہے، جبکہ  زخمیوں میں سے 26 کو اسپتال سے فارغ  کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ رؤف اریگبیسولا نے صدارتی محل میں منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بیان دیا کہ  اس حملے کا  تعلق دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت  محمد بخاری نے   محکمہ پولیس سمیت تمام تر سیکیورٹی   اداروں کو حملے کے  فاعلوں کی گرفتاری      کی ہدایت کی ہے اور عنقریب حملہ آوروں کو قانون  کے حوالے کر دیا جائیگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں