شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں میں دس دہشت گردوں غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
میجر جنرل کرسٹوفر موسیٰ نے بتایا کہ بورنو ریاست کے کونڈوگا علاقے میں بوکو حرام کے خلاف فضائی آپریشن کیا گیا۔
اس کارروائی میں 10 دہشت گردوں کو غیر فعال کرنے کا ذکر کرتے ہوئے موسیٰ نے کہا کہ 3 مسلح گاڑیاں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے ۔