ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے علاقے کورنگی میں مندر پر حملہ، توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں تعمیر ایک مندر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضٰی وہاب نے نے بتایا کہ اس واقعے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہوا سے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشتعل افراد نے مندر پر حملہ کرکے مورتیوں کو توڑ دیا ہے۔ اس ویڈیو کی آڑ میں بھارت نے واویلا مچانا شروع کر دیا تھا۔ اس معاملے پر انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا تھا۔

تاہم پاکستان نے کراچی میں ہندو مندر کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کیساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ریاستی مشینری کی سرپرستی میں مذہبی انتہا پسند مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں لیکن پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ پاکستان کی حکومت واقعے سے مکمل آگاہ ہے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

بیان میں کا گیا کہ حملہ کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا ہے۔ ملوث افراد کو شناخت اور گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔ ذمہ دار قانون سے بچ نہیں سکتے۔ حکومت ان سے پوری قانونی طاقت سے نمٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو مشورہ ہے کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے بنیادی حقوق، زندگی اور عبادت گاہوں کے تحفظ کا جائزہ لے۔ بھارت میں مسلمانوں کو اقتدار میں موجود ہندوتوا کے علمبرداروں کے حملوں کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں