ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گستاخانہ ریمارکس: شیو سینا کے سربراہ ادے ٹھاکرے کا ردعمل بھی سامنے آگیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ ریمارکس پر مہاراشٹرا کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادے ٹھاکرے کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے صدر ادے ٹھاکرے نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کے غیر ضروری ریمارکس کی وجہ سے پوری قوم کو بین الاقوامی سطح پر شرمناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادے ٹھاکرے نے مزید کہا کہ

بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی جانب سے بھارت کو گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، بی جے پی عہدیداروں نے جو کیا وہ ایک جرم ہے اور بھارت کو اس پر معافی مانگنی چاہیے۔دوسری جانب توہین آمیز بیانات پر نئی دہلی پولیس نے بی جے پی کی سرکاری ترجمان نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں