راولپنڈی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر شدید ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیؐ سے بڑھ کر کچھ نہیں،
ہمارا جینا مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف اْن کیلئے ہے۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے ہمارے پیارے نبیؐ سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہمارا جینا مرنا اور کچھ بھی کرنا صرف اْن کیلئے ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلامؐ کے خلاف گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں
۔سابق کرکٹر نے بھارتی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے اس گھٹیا حرکت اور گستاخانہ بیان پر خاتون کو پارٹی سے معطل کرکے بہت اچھا فیصلہ کیا۔شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی حکومت کو مزید اقدامات کرنے چاہیے تاکہ دوبارہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔واضح رہے کہ
بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔بعدازاں نوپور شرما کو بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔