ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ بھارت میں اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانئے پر نوٹس لے، بلاول زرداری

پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔ اقوام متحدہ بھارت میں اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کی روک تھام میں عمل دخل کرے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے گفتگو ہوئی جس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز  ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی،بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایسے بیانات کی فوری روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

The post اقوام متحدہ بھارت میں اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانئے پر نوٹس لے، بلاول زرداری appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں