اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے(یواین ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں غیرقانونی تارکین وطن اور مہاجرین کی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یو این ایچ سی آر کی ترجمان شبیہ منٹو کے پریس بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال2021 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 23ہزار300 غیرقانونی تارکین وطن اور مہاجرین نے بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس عبور کرنے کی کوشش کی جس کے دوران 3ہزار231افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح بتدریج 2020 میں مجموعی طور پر 95ہزار800 غیرقانونی تارکین وطن میں ایک ہزار 881افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے، 2019میں ایک لاکھ 23ہزار700جن میں ایک ہزار 510ہلاک ہوئے، 2018 میں ایک لاکھ 41ہزار500 میں سے 2ہزار 277ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے تمام مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کو بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس عبور کرنے کی کوشش کے دوران درپیش خطرات سے مسلسل خبر دار کر رہا ہے۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن تشدد اور تنازعات کے واقعات سے تنگ آکر اپنے ملکوں سے بھاگ کر ان پر خطرراستوں کا انتخاب کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
The post بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش، غیرقانونی تارکین وطن کی اموات میں مسلسل اضافہ appeared first on Daily Jasarat News.