ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی نیوز چینل پر اچانک پاکستان کا جھنڈا نمودار، نعتِ رسول ﷺ چل پڑی

بھارت کے ایک نجی نیوز چینل پر  بریکنگ نیوز کے دوران نعتِ رسول  ﷺ چل پڑی اور پاکستان کا جھنڈا نمودار ہو گیا۔ان دنوں سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی تھی

اچانک اسکرین پر  پاکستان کا جھنڈا نظر  آیا اور  پھر ’نعتِ رسول  ﷺ‘ چلنیَ۔ پاکستان کا جھنڈا آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز  پر لکھا آیا کہ ‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت کیجیے’۔ساتھ ہی نیچے درج تھا کہ ‘اس چینل کو ٹیم ریوولوشن پی کے کی ٹیم کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔

پاکستان میں بھی اس وقت ٹوئٹر پر ’ٹیم ریوولوشن پی کے’ ٹاپ ٹرینڈ میں بھی شامل ہے، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی نیوز چینل کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ بھی چلائی۔

The post بھارتی نیوز چینل پر اچانک پاکستان کا جھنڈا نمودار، نعتِ رسول ﷺ چل پڑی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں