ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک وزیر خارجہ کی چیکیا میں مصروفیات

ترک وزیر ِ خارجہ کی چیکیا میں مصروفیات جاری ہیں۔

چاوش اولو نے  چیکیا کے دارالحکومت پراگ میں منعقدہ  چوتھے  ایشیا ۔ یورپ سیاسی  فورم میں شرکت کی۔

صدارتی محل میں منعقدہ  اور چاوش اولو کے بھی  خطاب کرنے والا  یہ فورم  پریس کی عدم موجودگی میں سر انجام  پایا۔

ترک وزیر نے اس موضوع پر سماجی رابطوں کے پیج پر لکھا ہے کہ  ہم نے پراگ کے فورم میں  ترکی کے موجودہ  عالمی  امتحانات پر نکتہ نظر اور  خارجہ پالیسیوں  پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوں  نے پراگ میں مقیم ترک تارکین وطن  اور کاروباری  حضرات سے بھی ملاقات کی۔

پراگ میں ترک سفارت خانے کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چاوش اولو نے ترکی اور چیکیا کے درمیان تجارتی تعلقات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ” باہمی  تجارت کو 4 ارب 400 ملین ڈالر تک بڑ ھانے سے  ہمیں اپنے مستقبل کے اہداف کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ ہم اس سال 5 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور  چند سالوں میں اس سطح کو  10 بلین ڈالر کی طرف  لیجائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں