ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری 

کراچی:صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیاہے،صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں چار دن کی توسیع کردی گئی ہے،

دوسرے مرحلے کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد اب 15 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16جون کوجاری کی جائیگی جبکہ 17سے19جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی،

ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کیخلاف 20سے22جون تک اپیل کی جاسکے گی، 27 جون کو نظرثانی شدہ فہرستیں اویزاں کی جائیں گے، 28 جون کوکاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جبکہ 29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،

صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی جبکہ28جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کئے جائیں گے، پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں