ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر لیاقت کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی دائر درخواست خارج

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں دھاندلی سے متعلق عامر لیاقت حسین کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست خارج کردی۔

ہفتہ کو سندھ ہائیکورٹ کے  الیکشن ٹریبونل میں این اے 245 میں دھاندلی سے متعلق عامر لیاقت حسین کیخلاف ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عامر لیاقت کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل انتقال کرگئے ہیں اور اب اسکی اہمیت نہیں۔ہائیکورٹ میں ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے عامر لیاقت حسین کیخلاف دھاندلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ عام انتخابات میں عامر لیاقت حسین کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں