ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کےلئے ایکشن پلان کی تیاری

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کےلئے ایکشن پلان مرتب کررہے ہیں،  مشکل معاشی حالات میں ہمارے بجٹ کا محور عام آدمی کو ریلیف دینا اور اشیاءضروریہ کو اس کی پہنچ میں لانا ہے۔لوگوں کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آوٹ آف باکس اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب لوگوں پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے گا اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، صورتحال کو بہتری کی جانب لے کر جانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے جامع ایکشن پلان مرتب کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سستے آٹے کی صوبہ بھر میں فراہمی کا تاریخ ساز پیکیج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں