پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر سکندر میندھرو امریکا میں انتقال کرگئے۔ سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور دو ماہ سے امریکا کے اسپتال مئں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق منگل تک ان کی میت پاکستان لائ جائے گی۔
ڈاکٹر سکندر میندھرو 2018 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ صوبائی وزیر صحت بھی رہے ان کا تعلق ضلع بدین سے تھا۔ سکندر میندھرو سندھ کے وزیر مذہبی امور اور وزیر عشر و زکات بھی رہے۔ سکندر میندھرو 7 جولائی 1943 کو بدین میں پیدا ہوئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے بیٹے ذکریا میندھرو کو ٹیلی فون کیا اور ڈاکٹر سکندر میندھرو کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نے صحت، ماحولیات،ماہیگیر اور غریب عوام کیلئے انتھک محنت کی۔