شیان: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 6 ماہ کے وقفے کے بعد 11 جون کو چین کے شہرشیان پہنچ گئی۔ پی کے 854 پرواز نے ہفتہ کی صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 241 مسافروں کو لے کر اڑان بھری اور چین کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 16 منٹ پرشیان یانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پی آئی اے کو سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے اے سی) اور مقامی حکام سے اسلام آباد سیشیان اور بیجنگ سے اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار کمرشل مسافر پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے نے چین کے لیے اپنی آخری پرواز 18 دسمبر 2021 کو چلائی تھی۔