ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے زیرعلاج  تھے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے۔ اہلخانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر سکندر میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے، سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اہلخانہ کے مطابق سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اہلخانہ کا بتانا ہے کہ آئندہ ہفتے منگل تک سکندر میندھرو کی میت پاکستان لائی جائے گی۔

78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں