ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم یوکیرین کی نشاط نو کو مل کر کرنے پر مجبور ہیں، یورپی یونین کمیشن

یورپی یونین کمیشن  کی  سربراہ  ارسولا  وون در لیین   کا کہنا ہے کہ یوکیرین کی  نشاط نو  کی جائیگی اور ہم ایسا  کرنے پر مجبور ہیں اور کریں  گے۔

بعض   ملاقاتوں کے  لیے اطالوی  دارالحکومت  روم جانے والے وون در لین    نے میکی ماڈرن آرٹ میوزیم   میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔

یورپی یونین   کمیشن کے سربراہ   نے  اپنی تقریر میں کہا  کہ ماریو  پول میئر  اور یوکیرینی  آرکیٹکس سے ہم بات چیت کریں گے، ہم اس ملک کی ازسر نو تعمیر کریں گے۔  اس کو سر انجام دینا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔

وون در لیین نے اس بات پر زور دیا کہ رہائشی جگہوں کی تعمیر نو کو یورپی گرین  ایگریمنٹ  کی بنیاد پر "نئے یورپی باہاؤس” کی روح کے مطابق کیا جانا چاہیے، اور کہا کہ یورپی یونین کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر پیش رفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  روسی معیشت   گیس، تیل اور  کوئلے پر ازنحصار کرتی ہے اور  ہم بطور یورپی یونین    وسیع پیمانے پر ان قدرتی وسائل کو خریدتے ہیں۔  اس خوفناک جنگ کی بنا پر اب ہم نے    روس پر دارو مدار میں  گراوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اب ہمیں پیش رفت کرنی ہو گی،  اور قابل تجدید توانائی کے متبادل کی جانب مائل ہونا  ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں