ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں بارودی سرنگ کا دھماکا،11افراد ہلاک،34زخمی

دمشق: شام کے شہر درعا میں دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی حکام نے بتایاکہ دھماکہ ایک پک اپ ٹرک کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا، ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

 اسپتال حکام کا کہنا تھاکہ زخمیوں میں شامل متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد گندم کے کھیت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق 2022 کے آغاز سے اب تک شام میں بارودی سرنگوں کی وجہ سے 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں