ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد 47 فیصد تک پہنچ گئی

ملکی معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حالیہ سروے رپورٹ میں ملکی معاشی حالات سے مایوس پاکستانیوں کی تعداد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عوام کی اکثریت نے ملکی معاشی حالات میں جلد بہتری آنے کے حوالے سے مایوسی اور ناامیدی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں شہریوں سے ملک کے معاشی حالات کے حوالے سے ان کی رائے جانی ہے۔سروے نتائج کے مطابق رواں سال مارچ میں 44 فیصد افراد مہنگائی سے پریشان تھے جن کی تعداد شہباز حکومت میں بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 88 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا ہے جبکہ 49 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملکی معیشت کمزور اور 64 فیصد پاکستانیوں کے مطابق آئندہ 6 ماہ بھی معاشی صورت حال میں بہتری نہیں آسکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں