ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نظارت خانے میں آگ کیسے لگی؟ 500سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے عزیز بھٹی پارک کے عقب میں واقع نظارت خانے میں لگنے والی آگ میں کیس پراپرٹیز کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے نظارت میں موجود گاڑیوں کو بھی لپٹ میں لے لیا، فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آگ کو پھیلنے سے روکا گیا اور پھر اسے بجھا دیا گیا اب کولنگ کا عمل جاری ہے ، فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹائر جلنے کے باعث دھواں زیادہ اٹھا ، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ کو قریب موجود فلیٹوں تک نہیں پہچنے دیا نظارت میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، 6 بسیں ، دو رکشے اور 6 سے7 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔
نظارت وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز میں کا سامان مثلاً موٹر سائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں