ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے بینک نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے بینک نوٹوں کو تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کردی ہے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ پرانے کرنسی نوٹ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشنز کے دفاتر سے بدلے جا سکتے ہیں۔یہ نوٹ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفر آباد اور ڈی آئی خان میں واقع ایس بی پی بی ایس سی آفس سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں