ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ میں پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن: امریکہ میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں ایک گیلن میں پونے چار لیٹر ہوتے ہیں۔ایک سال پہلے تک امریکہ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 3.07 ڈالر تھی جس میں اب تک 62 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

امریکہ میں سال 2021 کے مقابلے میں رواں سال مئی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 35 فیصد زیادہ تھیں۔ اس سے صارفین کے استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مئی میں اشیا کی قیمتیں 8.6 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ اس سال امریکہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے اور معاشی پابندیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ جس نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح کو متاثرکر رکھا ہے۔برطانوی دارالحکومت لندن اور امریکی شہر نیویارک میں فی بیرل خام تیل کی موجودہ قیمت 120 ڈالر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں