ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 امپورٹڈ سرکار دعوئوں کے باوجود تاحال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کر سکی، حماد اظہر  

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں مہنگی بجلی کے منصوبے عوام کے لئے وبال جان بن گئے۔ امپورٹڈ سرکار دعوئوں کے باوجود تاحال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کر سکی۔

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے بجلی کے مہنگے منصوبوں کی لسٹ جاری کر دی ہے، اس وقت پاکستان میں مہنگی ترین بجلی بن رہی ہے، ن لیگ کے لگائے گئے امپورٹڈ ایندھن کے پلانٹس سے بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی پلانٹس کو حکومت خود کم کیپسٹی پر چلا رہی ہے تا کہ نقصان کم ہو، آج لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کی وجہ ن لیگ کی موجودہ اور پچھلے دور کے غلط فیصلے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں