پاکستان سمیت دنیا بھر میں باپ سے محبت کے اظہار کیلئے ’’ ورلڈ فادر ڈے ‘‘ 19جون اتوار کو منایا جائے گا ہر برس ماہ جون کے تیسرے اتوار کو اس دن کے منانے کا مقصد باپ کی عظمت،عزت و وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
اس حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین باپ کے مقام و مرتبے اور عظمت کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں گے جبکہ نوجوان اپنے فادرز کو کارڈز ،پھول اور تحائف پیش کریں گے۔