ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 4  روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 مئی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک مہینے کے لیے تھا۔

اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں