سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کے ٹریفک حکام نے عمر بن خطاب روڈ سے منسلک کنگ عبداللہ روڈ کا چوراہا ایک ماہ کے لیے بند کر دیا۔سعودی خبررساں ادارے نے محکمہ ٹریفک کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ
کنگ عبداللہ روڈ پرمسجد نبوی کی جانب جانے والا عروہ چوراہا ایک ماہ کے لئے جزوی طور پر بند کر دیا گیاہے، یہ کام میونسپلٹی کے ساتھ تعاون سے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عروہ چوراہا پیر 14 جون سے ایک ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔