وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز پر غور کیا جا ئے گا۔صوبائی کابینہ مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔کابینہ اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال 2021۔22کی بھی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال2021۔22 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی جائے گی.اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے