ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی ٹی میں لوٹ مارکا بازار،مال سمیٹا جارہاہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سہولت کار بلدیاتی الیکشن کیلئے پیسہ جمع کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سنا ہے آج کل (کے پی ٹی)میں لوٹ مار کا بازار بہت گرم ہے اور بڑی تیزی سے مال سمیٹا جا رہا ہے۔لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کے سہولت کار بلدیاتی الیکشن کے لئے پیسہ جمع کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کی نازک صورتحال پر خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر مرغے کی چلانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔کیپشن میں لکھا کہ عدم اعتماد سے پہلے اور بعد میں پی ڈی ایم کی حالت کیا رہی ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا چلا رہا ہے اور آخر میں چلاتے چلاتے گر گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں