ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکینا فاسو: مسلح حملہ، 50 شہری ہلاک

برکینا فاسو کے علاقے ساحل میں مسلح حملے کے نتیجے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکومتی ترجمان لیونل بیلگو نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل’ سیٹنگا’ پر حملہ کر دیا۔ شہریوں کو ہدف بنا کر کئے گئے حملے میں اس وقت تک 50 لاشوں تک رسائی ہو سکی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عوام سے، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں، حکومتی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی اور  کہا ہے کہ حکومت اس خوفناک حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں