کراچی: پولیس،شہریوں کو اپنی قیمتی اشیا و نقدی سے محروم کرنے والے کاشی گینگ تک پہنچ گئی۔ پولیس نے کراچی کے کئی علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والے مطلوب کاشی گینگ کے چار کارندوں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان میں کاشف عرف کاشی، وقار عرف لاپڑی، شاہزیب ولد غلام علی اور فہیم چوہدری شامل ہیں، جو سرسید، شاہراہ نورجہاں، بلال کالونی اور دیگر تھانوں سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔
چاروں ملزمان کو جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔