ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلیٹ فورس کی وردیاں پہنےڈاکووں نے تاجروں کو لوٹ لیا

پنجاب کے ڈسٹرکٹ سرگودھا بھیرہ کے قریب ایلیٹ فورس کی وردیاں پہنے 13 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کار سوار 4 جیولرز کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی، متاثرہ جیولرز نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔
متاثرہ جیولرز کے مطابق ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ڈاکوؤں نے کہا کہ گاڑیوں سے اتر کر تلاشی دو۔
جیولرز کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا، نقدی اور موبائل فون چھین لیے تاہم وہ ٹائر برسٹ ہونے پر اپنی ایک کار کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی کار قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں