ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ تو پیش ہوگا،  آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا، حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا،  آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا ، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سب کو انتظار تھا بجٹ میں کیا آئے گا ، مجھے اپنی انا کی پرواہ نہیں،اپنے عوام کے لیے فکر مند ہوں کیوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  کبھی ایوان میں تماشا تو کبھی سڑکوں پر ، اگر صوبے کی بہتری کیلئے انا نچھاور کرنا پڑتی ہے تو کروں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رویہ غیر مناسب ہے، یہ روز آئین اور قانون کی پامالی کر تا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں ، پرانا دکھ اور غصہ ہے تو کیوں آئین کو پامال کر رہے ہیں ، عوام دیکھیں گے یہ شخص تماشا کررہا ہے، 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے، ہماری نیت صاف ہے ، 3 ماہ سے ان کا سامنا کر رہا ہوں ، بجٹ بھی پیش ہوگا اور 3 ماہ سے ہونے والے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے ، آئین و قانون کا تماشا بند ہونا چاہئے یہ تماشا اب نہیں چلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں