ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام

ترکی نے برکینا فاسو میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساحل کے علاقے سینو میں کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں 50 شہریوں کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے”۔

بیان میں حملے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ "ہم ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور دوست اور برادر ملک برکینا فاسو کے عوام سے قلبی تعزیت کرتے اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کے متمنی ہیں ۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو کے حکومتی ترجمان لیونل بِلگو نے کل منعقدہ پریس کانفرنس میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ساحل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کا اعلان کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں