یورپی یونین نے ترکی میں شامیوں کی مدد کے لیے نقد امدادی پروگرام کے لیے 50 ملین یورو کا اضافی فنڈفراہم کیا ہے۔
یورپی یونین کمیشن کی جانب سے ایک تحریری بیان میں اعلان کیا گیا کہ یہ امداد خصوصی صحت کی دیکھ بھال، قانونی مشورے، نفسیاتی سماجی مدد اور سول دستاویزات تک رسائی جیسے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ امداد یورپی یونین کے ایمرجنسی سوشل سیفٹی نیٹ ورک کا حصہ ہے، جو اس وقت ترکی میں 1.5 ملین سے زائد افراد کو نقد امداد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے، اور اس طرح، یہ انتہائی ضروری اشیاء کی مالی اعانت میں مدد کرتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے:” "50 ملین یورو کی نئی امداد 2024 تک ترکی میں پناہ گزینوں کی مدد کے لیے جون 2021 میں یورپی یونین کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ 3 بلین یورو کے پیکج کا حصہ ہے۔ 50 ملین یورو ESSN کے لیے اعلان کردہ 325 ملین کی انسانی امداد کے علاوہ ہیں۔ اس طرح 2021 سے ابتک ترکی کے لیے کل امداد 3.34 بلین یورو کے قریب پہنچ گئی ہے۔”