ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی انتقام شروع ہو گیا؟

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات سابق دور حکومت میں شروع کی گئی تھیں۔ مونس الہی کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا اس سے پہلے بھی سامنا کیا ہے اب بھی کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ مونس الہی خاطر جمع رکھیں یہ تحفہ عمران خان کا ہی دیا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں