ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کو واپسی کی اجازت نہیں ملی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نواز شریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی۔عمران خان کی گرفتاری کے بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والے کو پاگل خانے جانا چاہیے۔
شہباز شریف ڈیل کرکے ہی وزیراعظم بنے ہیں، ڈیل کے بغیر تو شہبازشریف پاکستان بھی نہیں آسکتے تھے، شہبازشریف کا اپنا کوئی موقف نہیں اس لئے ان سے ڈیل ہوجاتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا اور نہ ہی چلنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہیں زرداری سے ڈیل ہوگئی تو نواز شریف سے بھی کریں تاہم نوازشریف نے کبھی ڈیل کے بغیر نہیں آنا ہے، نوازشریف میں عمران خان والا حوصلہ نہیں کہ کھڑے ہوسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں