ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی۔ ضلع دیار بکر میں دو دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا

دیار بکر میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی نام نہاد اپے موسی فورس کے دو دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کوسٹ گارڈ کمانڈ کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب میں بتایا کہ  دیار باقر اور جنڈارمیری فورسسز کی طرف سے ایک اور پیغام موصول ہوا ہے۔

ہمارے بہادر فوجیوں  نے  PKK کی اپے موسی  فورس کے نام سے منسوب  تنظیم کے  2 دہشت گردوں کو ایک پناہ گاہ میں  دو طرفہ  جھڑپ کے دوران  بے اثر کر دیا۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایرن بلاکڈ 15 آپریشن کے دائرہ کار میں لیجے ضلع کے دیہی علاقے میں مردہ حالت میں بر آمد کیے جانے والے  دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گردی کی مطلوبہ فہرست میں اورنج کیٹیگری میں  شامل تھا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقے  میں کارروائیاں جاری ہیں۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں کامیابی سے جاری آپریشن کلاؤ لاک کے علاقے میں PKK کے 9 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے اور یہ کارروائیاں بھر پور طریقے سے جاری رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں