ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو سستے آٹے کی مد میں 35ارب روپے مختص کردیئے

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو سستے آٹے کی مد میں 35ارب روپے مختص کردیئے ، جس سے خیبرپختونخوا کے عوام کو سارا سال سستا آٹا ملے گا تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں 35ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی ہے ۔

جس کا مقصد صوبے کے عوام کو سستا آٹے کی فراہمی ہے ، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق صوبے میں وافر مقدار میں گندم پیدا ہوئی ہے ، گزشتہ سال 20کلو آٹے کی قیمت 1150روپے تھا۔ اب سبسڈی کی مد میں رقم مختص ہونے کے بعد 20کلو کا آٹا 900روپے میں دستیاب ہے ، اور یہ آٹا سارا سال صوبے کے عوام کو دستیاب ہوگا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں