ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا:ایندھن کی شدید قلت سے سرکاری دفاتر،اسکولوں کی بندش کا اعلان

کولمبو: ایندھن کی کمی کے باعث حکام نے سری لنکا میں سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایندھن کی قلت کے باعث ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گئی اور حکام کو ملازمین کی قلت کا سامنا ہے جب کہ وہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وزارت پبلک ایڈمنسٹریٹر نے تمام محکموں، سرکاری اداروں، اور لوکل کونسلز کو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے سبب پیر سے اسکیٹلن سروسز (ضروری عملہ بلانا)برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

وزارت نے حکم نامے میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کے انتظامات کی کمی کے سبب انہوں نے دفاتر میں صرف ضروری عملہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا میں دفاتر اور سکولوں کی بندش کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب صرف ایک دن قبل ہی اقوام متحدہ نے ہزاروں حاملہ خواتین کو کھانا دیا تھا کیونکہ وہ خوراک کی قلت کا شکار تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں