ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی سیاستدان جمشید دستی نے شادی کرلی

عوامی سیاستدان اور مظفر گڑھ کی جان جمشید دستی نے 44 سال کی عمر میں سرپہ سہرا سجا لیا۔ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ہر دل عزیز سیاستدان جمشید دستی کی شادی پشاور کے صفا میرج ہال میں ہوئی۔ دلہن کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔ دلہن لے جانے کے لیے جمشید دستی مظفر گڑھ سے گاڑیوں کے قافلے میں پشاور پہنچے۔ پشاور پہنچنے سے پہلے راستے میں کئی گاڑیاں قافلے میں شامل ہوتی رہیں۔ شادی ہال پہنچنے پر بارات کا انتہائی پرتباک استقبال کیا گیا اور میڈیا نے جمشید دستی کو گھیر لیا۔ جمشید دستی کا نکاح پہلے ہو چکا تھا اب آج رخصتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں