ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممکن ہے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں، ذبیح اللہ مجاہد

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں،ممکن ہے پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں،مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس بار مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کیلئے ہمارا کردار ثالث کا ہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

ترجمان افغان طالبان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جنگ بندی سے حملوں کا سلسلہ رکا رہے۔

The post ممکن ہے پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں، ذبیح اللہ مجاہد appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں