ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والے گرے لسٹ سے نکلنے کے فوائد بتارہے ہیں ,چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کا لطیفہ یہ ہے کہ منی لانڈرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والے آج گرے لسٹ سے نکلنے کے فوائد بتارہے ہیں

‘حنا ربانی کے منہ سے گرے لسٹ سے نکلنے کی فضیلتیں اور فوائد سن کر اچھا لگا ‘چند ماہ پہلے یہی حنا ربانی کھر گرے لسٹ کے حوالے سے قانون سازی کیخلاف بیان اور احتجاج رقم کر رہی تھی‘

عوام قومی اسمبلی میں منی لانڈرنگ کیخلاف قانون سازی کے وقت ان کا احتجاج نہیں بھول سکتی۔ ہفتہ کو حنا ربانی کھر کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حنا ربانی کے منہ سے گرے لسٹ سے نکلنے کی فضیلتیں اور فوائد سن کر اچھا لگا ،چند ماہ پہلے یہی حنا ربانی کھر گرے لسٹ کے حوالے سے قانون سازی کے خلاف بیان اور احتجاج رقم کر رہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام قومی اسمبلی میں منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی کے خلاف ان کا احتجاج نہیں بھول سکتی ۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آج یہ گرے لسٹ سے نکلنے کا اعزاز اپنے سینے پر سجانے کو بے تا ب ہیں ۔ آج کا لطیفہ یہ ہے کہ منی لانڈرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والے آج گرے لسٹ سے نکلنے کے فوائد بتارہے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں