راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ہفتہ کو ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پذیرائی ہے، اکثریتی ضمانتوں پر 50 وزیر بھی اسمبلی نہیں جاتے، یہ ہندوستان سے تجارت کے لئے مرے جارہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، اس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت، پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔
