وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیٹف کے حوالے سے جشن منانا قبل از وقت ہو گا۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے پریس کو بتایا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں میں مالی معاونت کوروکا،مشکل وقت میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا۔ ہم جانتےہیں گرےلسٹ سے نکلناکتنامشکل کام ہے، امیدہےپاکستان ہمیشہ کے لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے خارج ہو جائےگا۔
حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت کےبعد فیٹف ٹیم جلد پاکستان آئےگی۔ یہ اختتام نہیں آغازہے، ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گےنہیں۔ ہم چاہتےہیں فیٹف غیرجانبداررہے۔خوشی ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ فیٹف کے اجلاس میں اس حوالے سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے اقدامات پر عمل درآمد سرفہرست تھے۔ پاکستا ن کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مطلوبہ شرائط پوری کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف ہے ۔